slotcosino Publish time 2026-2-13 04:07:51

نکاح جمعے کی دوپہر میں ہو گا، ہانیہ عامر کا تبصرہ، صارفین کشمکش میں مبتلا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555140_7585656_hjjd_updates.jpgہانیہ عامر— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے نکاح کی خبریں ایک بار پھر زیرِ گردش ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں نے اُس وقت جنم لیا جب انہوں نے ایک صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جمعے کی دوپہر میں نکاح ہو گا‘، جس کے باعث مداح تجسس اور کنفیوژن کا شکار ہو گئے۔

عالمی شہرت یافتہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبریٹی ہیں، جو سوشل میڈیا پر خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر براہِ راست مداحوں سے بات چیت کرتی دکھائی دیتی ہیں، تاہم ان کی بے باک شخصیت اور کھلے دل سے دیے گئے جوابات انہیں اکثر خبروں اور تنازعات کا مرکز بھی بنا دیتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541442_022441_updates.jpg
ہانیہ اور عاصم کی شادی کی خبریں زیر گردش، اداکارہ کا مبہم بیان

عالمی شہتر یافتہ پاکستانی معروف ، شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر اور پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ مشہور گلوکار و اداکار عاصم اظہر کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس کے باوجود 28 سالہ اداکارہ حساس موضوعات پر بات کرنے سے گریز نہیں کرتیں اور عام طور پر سوالات کے جواب کھل کر دیتی ہیں، جن میں ان کی شادی سے متعلق سوالات بھی شامل ہیں۔

گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کے خاتمے کے بعد ایک بار پھر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے تعلقات بحال ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

اگرچہ دونوں میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے تصدیق نہیں کی، تاہم ہانیہ کی عاصم کے کنسرٹس میں شرکت، انسٹاگرام پر ان کے گانوں کا استعمال اور ان کے گھر ہونے والی خاندانی تقریبات میں موجودگی نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے۔

افواہیں اُس وقت مزید شدت اختیار کر گئیں جب ہانیہ عامر نے حال ہی میں عاصم اظہر کے گھر منعقدہ ایک قوالی نائٹ میں شرکت کی، ہمیشہ کی طرح اداکارہ نے بڑھتی ہوئی چہ مگوئیوں کا جواب مزاحیہ انداز میں دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل دعوؤں کے مطابق ہانیہ عامر اور عاصم اظہر مبینہ طور پر رمضان کے دوران شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555140_5067127_hhgd_updates.jpg

ایک مداح نے اس حوالے سے براہِ راست سوال پوچھا کہ آپ کا نکاح سحری کے بعد ہو گا یا افطار کے بعد؟ جس پر ہانیہ عامر نے مختصر مگر معنی خیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جمعے کی دوپہر‘۔

اس ہلکے پھلکے تبصرے کے بعد مداح ایک بار پھر یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ آیا اداکارہ محض مذاق کر رہی تھیں یا پھر اپنے شادی کے منصوبوں کی طرف اشارہ دے رہی تھیں۔
Pages: [1]
View full version: نکاح جمعے کی دوپہر میں ہو گا، ہانیہ عامر کا تبصرہ، صارفین کشمکش میں مبتلا