محبت کا اظہار سب سے پہلے کس نے کیا؟ کرینہ کپور اور سیف علی خان کا انکشاف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555116_1886559_1_updates.jpg---فائل فوٹو
بالی ووڈ کی معروف جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور نے اپنے تعلق سے متعلق دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سب سے پہلے محبت کا اظہار دونوں میں سے کس نے کیا تھا۔
ایک انٹرویو میں فلم جب وی میٹ کی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی محبت کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے ’آئی لو یو‘ شاید میں نے کہا تھا۔
اس پر سیف علی خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شاید تم نے کہا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-25/1503969_094743_updates.jpg
سیف علی نے سوہا خان سے کرینہ کپور کا تعارف کیسے کروایا تھا؟
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے پہلی بار کرینہ کپور کا تعارف اپنی بہن سوہا علی خان سے کیسے کروایا تھا؟ دلچسپ واقعہ سامنے آگیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کرینہ، جنہیں مداح پیار سے بے بو بھی کہتے ہیں، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ مجھے شرمندہ نہیں کرنا چاہتے، اس لیے شاید میں نے ہی کہا تھا۔
دونوں نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ ریستوران میں کھانے کا آرڈر کون دیتا ہے۔
سیف نے کہا کہ میری بیوی مختلف کھانوں کی ماہر ہے اور میں اکثر اس کے آرڈر سے حسد کرتا ہوں، اس لیے زیادہ تر آرڈر وہی کرتی ہیں۔
کرینہ نے اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہاں، آخر میں ہم وہی کھاتے ہیں جو میں آرڈر کرتی ہوں۔
Pages:
[1]