slotcosino Publish time 2026-2-13 04:09:08

النصر سے کشیدگی، رونالڈو کے کلب چھوڑنے کی خبریں زیرِ گردش

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554781_5616760_%D9%86%D8%AF%D9%85_updates.jpg
کرسٹیانو رونالڈو — فائل فوٹو

پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی کلب النصر کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی، جس کے سبب فٹبالر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس کشیدگی کے باعث رونالڈو کی حیثیت پر بھی سوالات اٹھ گئے۔

حال ہی میں سعودی پرو لیگ کے میچ میں النصر کلب کی ٹیم نے الجریح کے خلاف میچ میں حصہ لیا مگر ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔

فٹ بالر الریاض اور الاتحاد کے خلاف اہم میچز میں بھی شریک نہیں ہوئے، جس کے بعد ان کے مستقبل سے متعلق قیاس آرائیاں اور شکوک و شبہات جنم لینے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کی جانب سے جاری یہ انفرادی احتجاج اس وقت سامنے آیا جب انہیں محسوس ہوا کہ ان کے کلب کو سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کی جانب سے ان کے ٹائٹل حریف الہلال کی طرح مالی طور پر حمایت حاصل نہیں ہو رہی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541677_102736_updates.jpg
رونالڈو کی شاندار کارکردگی، النصر کی مسلسل دسویں تاریخی فتح

میچ میں سعودی کلب النصر نے الاخدود کو 0-3 سے شکست دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ناصرف سعودی عرب کے کامیاب ترین کلبوں النصر اور الہلال کا مالک ہے بلکہ انگلش کلب نیو کیسل یونائیٹڈ کی مالی معاونت بھی اسی ادارے کے تحت آتی ہے۔

سعودی عرب کے معروف فٹبال کمینٹیٹر ولید الفرج نے رونالڈو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر رونالڈو سعودی وفد کا حصہ نہ ہوتے تو وہ کبھی وائٹ ہاؤس میں داخل نہیں ہو سکتے تھے، نہ ہی اس کے قریب بھی پہنچ پاتے۔

انہوں نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی حدود کا علم ہونا چاہیے، اس ملک کا نام سعودی عرب ہے، رونالڈو کا عرب نہیں، وہ سفیر ہونے اور منیجر ہونے کے فرق کو بھول رہے ہیں۔

40 سالہ رونالڈو نے 2022ء میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد النصر میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ پہلے ہی کلب کے ساتھ اپنے کنٹریکٹ میں توسیع کر چکے ہیں، جس کے تحت وہ 2027ء تک سعودی کلب النصر کے ساتھ کھیلتے رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کے معاہدے میں ایک ایسی شق بھی شامل ہے جو انہیں رواں سال موسمِ گرما میں کلب چھوڑنے کی اجازت دیتی ہے، جس کے باعث ان کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتِ حال برقرار ہے۔
Pages: [1]
View full version: النصر سے کشیدگی، رونالڈو کے کلب چھوڑنے کی خبریں زیرِ گردش