ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کرکٹ ٹیم کیلئے خصوصی پیغام
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554785_7466182_1a_updates.jpg—کولاج بشکریہ سوشل میڈیاامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر امریکی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء میں 20 ممالک کی کرکٹ ٹیمز مدِ مقابل ہیں اور ان 20 ممالک میں امریکا بھی شامل ہے، اس ایونٹ کا آغاز 7 فروری کو ہوا ہے جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں نے ابھی سنا ہے کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ جاری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554785_7726455_1_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ ایکس
اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں امریکا کی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554211_102928_updates.jpg
ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت اپ سیٹ سے بچ گیا، امریکا کو 29 رنز سے شکست
162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بناسکی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امریکی صدر نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ ہمارے پاس بہت مضبوط ٹیم ہے، امریکا آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے گروپ میچ میں بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دی ہے۔
امریکی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے بھارت کو میچ جیتنے میں کافی مشکل ہوئی لیکن سوریا کمار یادیو کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت اپ سیٹ شکست سے بچ گیا۔
Pages:
[1]