slotcosino Publish time 2026-2-13 04:46:07

لاہور: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام نے بھی بسنت منائی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام نے بھی بسنت منائی، امین الاسلام نے بسنت کے تہوار پر لاہور میں پتنگ اُڑائی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین السلام پاکستان آئے، امین السلام نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر امین السلام نے بنگلادیش کے موقف پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

جس کے بعد محسن نقوی، امین السلام اور عمران خواجہ کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554436_100210_updates.jpg
آئی سی سی نے پاکستان کو منانے کی کوششیں تیز کردیں، بھارت سے میچ کھلانے کے جتن شروع

محسن نقوی،عمران خواجہ اور بنگلا دیش کرکٹ کے صدر امین الاسلام میٹنگ میں شریک ہیں، تینوں پارٹیوں کے مذاکرات رات 9 بجے تک مکمل ہونے تھے، مذاکرات کا وقت مزید بڑھا دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کی پاکستان آمد پاکستان کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوشش ہے۔

میٹنگ میں آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی کہ وہ پاک، بھارت ٹاکرے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے دوبارہ رابطہ کریں جس پر محسن نقوی نے آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی محسن نقوی وزیر اعظم سے آئندہ ایک دو روز میں ملاقات کریں گے اور آئی سی سی کی درخوست پر وزیرا عظم سے ہدایات لیں گے، پاک بھارت میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔
Pages: [1]
View full version: لاہور: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام نے بھی بسنت منائی