ٹی20 ورلڈکپ: میزبان بھارت کی نمیبیا کو 93 رنز سے شکست
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555896_3974740_IndvsNAM_updates.jpgآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں میزبان بھارت نے آسان حریف نمیبیا کو 93 رنز سے ہرادیا۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 209 رنز بنائے۔ ایشان کشن 61 اور ہاردیک پانڈیا نے 52 رنز بنائے۔
نمیبیا کے کپتان ایرک اراسمس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں نمیبیا کی ٹیم 116 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، ورون چکرورتی 3، ہردیک پانڈیا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ یہ ایونٹ میں بھارت کی دوسری کامیابی ہے، بھارت اب 15 فروری کو کولمبو میں پاکستان سے ٹکرائے گا۔
Pages:
[1]