slotcosino Publish time 2026-2-13 04:48:06

یو اے ای کی پاکستان سے بھارت کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554438_7292987_pk_ind_updates.jpgفائل فوٹو

سری لنکا کے بعد اماراتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے بھارت کے خلاف 15 فروری کا میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور بھارت کے خلاف 15 فروری کا میچ نہ کھیلنےکے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554414_053541_updates.jpg
پاکستان کا بھارت کیخلاف بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین لاہور پہنچ گئے

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام کے بعد آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ بھی پاکستان پہنچ گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خیال رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت پر اپنی ٹیم کےلیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا۔

اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلادیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔

بعدازاں پاکستان نے کرکٹ کونسل کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیا اور بنگلادیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
Pages: [1]
View full version: یو اے ای کی پاکستان سے بھارت کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست