slotcosino Publish time 2026-2-13 04:48:06

نعمان اعجاز کا اپنے خلاف خلیل الرحمان قمر کے بیان پر ردعمل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554450_5329581_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

مشہور ٹیلیویژن اداکار نعمان اعجاز نے مصنف اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کی جانب سے ان کے خلاف دیے گئے سخت اور متنازع بیانات پر نرم اور شائستہ انداز میں ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں ایک نجی ٹیلی وژن چینل پر گفتگو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا کہ وہ ذاتی طور پر نعمان اعجاز کو پسند نہیں کرتے اور ان سے نفرت کرتے ہیں۔

اس دوران انہوں نے نعمان اعجاز کے بارے میں سخت زبان استعمال کی، جس کے باعث سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر بحث اور تنقید شروع ہو گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535528_095500_updates.jpg
مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے: خلیل الرحمٰن قمر

گفتگو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنے تنازع پر بھی روشنی ڈالی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

نعمان اعجاز نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کے دوران اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔ خلیل الرحمان قمر نے ایسے بیانات کیوں دیے، اس کی وضاحت وہ خود ہی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عوامی شخصیت ہیں لیکن عوامی ملکیت نہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا لوگوں کو ان کی ذاتی زندگی اور خاندان کے بارے میں نامناسب تبصرے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
Pages: [1]
View full version: نعمان اعجاز کا اپنے خلاف خلیل الرحمان قمر کے بیان پر ردعمل