slotcosino Publish time 2026-2-13 04:48:08

طلحہٰ انجم نے منگنی کر لی، منگیتر کون ہیں؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554730_3212095_1_updates.jpg
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کی نوجوان نسل کے مقبول ترین ریپر اور گلوکار طلحہٰ انجم نے منگنی کر لی۔

طلحہٰ انجم معروف میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز کے اہم رکن ہیں اور اپنے منفرد ریپ اسٹائل اور جاندار شاعری کی بدولت لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

طلحہٰ انجم کی منگنی میڈیکل استھیٹیشیئن (Aesthetician) اور سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا کریم سے ہوئی ہے۔

ٹیلنٹ اور محنت کے بل بوتے پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے طلحہٰ انجم نے ایک دہائی کے عرصے میں بے پناہ شہرت حاصل کی اور پاکستان کے ہارٹ تھروب بن گئے، اب وہ اپنی زندگی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پیجز کے مطابق ان کی منگنی کی خوبصورت تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-15/1480938_093147_updates.jpg
طلحہ انجم کنسرٹ میں آپے سے باہر

دو روز قبل ایک کنسرٹ میں مداح نے طلحہ انجم پر بوتل پھینکی، اس واقعے پر طلحہ انجم کا پارہ ہائی ہوگیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تقریب میں طلحہ انجم نے گرے رنگ کا خوبصورت سوٹ زیب تن کیا جبکہ زویا کریم نے لیونڈر رنگ کی ساڑھی پہن کر محفل کو چار چاند لگا دیے۔

سوشل میڈیا پر منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں اور مداح اس جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: طلحہٰ انجم نے منگنی کر لی، منگیتر کون ہیں؟