slotcosino Publish time 2026-2-13 04:48:10

محسن نقوی کا آئی سی سی کی درخواست پر وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ، ذرائع

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554454_865934_PCBICC_updates.jpgتصویر بشکریہ پی سی بی فیس بک

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف سے ایک بار پھر رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے، چیئرمین پی سی بی سے آئی سی سی وفد نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم سے ایک بار پھر رابطے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف اور محسن نقوی کی ملاقات آئندہ ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی آئی سی سی کی درخواست پر وزیراعظم سے ہدایات لیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554436_100210_updates.jpg
آئی سی سی نے پاکستان کو منانے کی کوششیں تیز کردیں، بھارت سے میچ کھلانے کے جتن شروع

محسن نقوی،عمران خواجہ اور بنگلا دیش کرکٹ کے صدر امین الاسلام میٹنگ میں شریک ہیں، تینوں پارٹیوں کے مذاکرات رات 9 بجے تک مکمل ہونے تھے، مذاکرات کا وقت مزید بڑھا دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق محسن نقوی آئی سی سی درخواست پر وزیراعظم سے ہدایات لیں گے کیونکہ میچ سے متعلق حتمی فیصلہ شہباز شریف کریں گے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ کھلانے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی عمران خواجہ اور صدر بی سی بی امین الاسلام کے درمیان مذاکرات لاہور میں جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ بنگلادیش سے زیادتی کا ازالہ ہوگا تو مذاکرات کامیاب ہوں گے جبکہ پاکستان کے بھارت سے کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بعد کی بات ہے۔
Pages: [1]
View full version: محسن نقوی کا آئی سی سی کی درخواست پر وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ، ذرائع