slotcosino Publish time 2026-2-13 05:25:06

آرٹس کونسل کی جانب سے پاکستان کے معروف گلوکار احمد جہانزیب کے لائیو کنسرٹ کا انعقاد

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554433_3878813_GAZA-NEW-2_updates.jpg

کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے ممبران آرٹس کونسل اور ان کے اہل خانہ کے لیے پاکستان کے معروف گلوکار احمد جہانزیب کے لائیو کنسرٹ کا انعقاد جون ایلیا لان میں کیا گیا۔

کنسرٹ میں معروف پاکستانی پاپ گلوکار احمد جہانزیب نے اپنی دلکش آواز سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

کنسرٹ کے آغاز میں احمد جہانزیب کے فنی سفر کے حوالے سے شو ریل بھی پیش کی گئی۔ کنسرٹ میں احمد جہانزیب نے اپنے مشہور گانے گا کر عوام سے بھرپور داد وصول کی۔

ان گانوں میں \“تیرا میرا ہے پیار امر\“، \“آپ کی یاد\“، \“کہو اِک دن\“، \“خدا اور محبت\“ بھی شامل تھے۔ ہر گانے کے دوران حاضرین کی تالیاں اور داد نے ماحول کو مزید پرجوش اور دلکش بنا دیا۔

آرٹس کونسل میں موجود ممبران اور ان کے اہل خانہ نے نہ صرف کانسرٹ میں بھرپور شرکت بلکہ خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔
Pages: [1]
View full version: آرٹس کونسل کی جانب سے پاکستان کے معروف گلوکار احمد جہانزیب کے لائیو کنسرٹ کا انعقاد