انگلینڈ کیخلاف اعصاب شکن مقابلہ، یووراج کا نیپال کو خراج تحسین
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554426_8484572_Nepal-and-Yuvraj_updates.jpgبھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف نیپال کی زبردست کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554417_070850_updates.jpg
ٹی20 ورلڈکپ: ایک اور ایسوسی ایٹ ممبر کی زبردست کارکردگی، انگلینڈ صرف 4 رنز سے جیت سکا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 7 وکٹ پر 184 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کےلیے 185رنز کا ہدف دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایونٹ کے ابتدائی میچز میں ایسوسی ایٹ ٹیموں کی جانب سے ٹیسٹ پلیئنگ ممالک کو چیلنج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مرتبہ نیپال کی ٹیم انگلینڈ کےلیے ڈراؤنا خواب بنی، تاہم زبردست مقابلے کے بعد اسے 4 رنز سے شکست ہوگئی۔
نیپال کی ٹیم کو دنیائے کرکٹ کی بہترین ایسوسی ایٹ ٹیموں میں ایک ٹیم شمار کیا جانے لگا اور یووراج سنگھ نے اپنے پیغام میں اس بات کا برملا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں یووراج سنگھ نے نیپال کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیپال کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کے خلاف ڈٹی رہی، آخری گیند تک مقابلہ کیا اور ثابت کر دیا کہ یقین اور حوصلہ کیا کر سکتا ہے۔
یووراج سنگھ نے مزید کہا کہ اسی طرح ٹیمیں آگے بڑھتی ہیں اور اسی طرح چیمپئن بنتے ہیں، کرکٹ کی دنیا نیپال کو دیکھ رہی ہے۔
Pages:
[1]