ٹرمپ امن منصوبے کے 20 نکات کے جواب میں حماس نے 6 مطالبات پیش کردیے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے 20 نکات کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 6 مطالبات پیش کردیے۔حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے اپنے ایک بیان میں حماس کے مطالبات پیش کیے۔
حماس کا پہلا مطالبہ غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی ہے۔ دوسرے مطالبے میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلاء شامل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-07/1517102_052209_updates.jpg
شرم الشیخ، حماس، اسرائیل بالواسطہ مذاکرات شروع، حماس کی کئی شرائط
شرم الشیخ مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں حماس اور... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تیسرا مطالبہ غزہ میں انسانی اور امدادی سامان کی بلا رکاوٹ رسائی ممکن بنانے سے متعلق ہے۔
حماس کا چوتھا مطالبہ ہے کہ غزہ سے نکالے گئے بے گھر فلسطینیوں کی باحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے۔
پانچواں مطالبہ حماس نے کیا ہے کہ غزہ کے ماہرین کی نگرانی میں غزہ کی تعمیرِ نو کی جائے۔ چھٹے مطالبے میں حماس کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا منصفانہ تبادلہ ہونا چاہیے۔
حماس ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو موجودہ مذاکرات کو ناکام بنانے اور سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-29/1514865_114951_updates.jpg
اسرائیلی وزیراعظم نے میرا امن معاہدہ تسلیم کرلیا ہے، امن کیلئے تاریخی دن ہے، امریکی صدر
امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے متعلق بھی نیتن یاہو کے ساتھ معاہدہ کیا گیا، امن معاہدہ تسلیم کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم کا شکر گزار ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلئے 20 نکاتی امن منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے میرا امن معاہدہ تسلیم کرلیا ہے، آج مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے تاریخی دن ہے، امن معاہدے کےلیے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے مکمل حمایت حاصل ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر حماس مان جائے اور منصوبہ تسلیم کر لے تو یرغمالی فوری طور پر رہا ہو جائیں گے۔
Pages:
[1]