slotcosino Publish time 2026-2-13 05:27:07

فلم پر تنازع، اداکار منوج باجپائی کے پتلے نذر آتش، منہ کالا کرنے کی دھمکیاں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554201_8268664_Manooj-film_updates.jpgکولاج فوٹو: سوشل میڈیا

اداکار منوج باجپائی کی فلم پر تنازع کھڑا ہوگیا، اداکار کے پتلے نذر آتش کردیے گئے جبکہ انہیں منہ کالا کیے جانے کی دھمکیاں بھی ملنے لگی ہیں۔

بھارتی فلم ساز نیرج پانڈے کی آنے والی فلم گھوس خور پنڈت (رشوت خور پنڈت) کے خلاف تنازع سڑکوں پر بھی پہنچ گیا، جہاں انتہا پسندوں نے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے۔

کئی مقامات پر فلم کے پروڈیوسر نیرج پانڈے اور مرکزی اداکار منوج باجپائی کے پتلے نذرِ آتش کیے گئے۔

پریاگ راج میں مظاہرین نے نیرج پانڈے، ڈائریکٹر ریتیش شاہ اور اداکاروں کے پتلے جلائے اور فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-06/1553857_082940_updates.jpg
منوج باجپائی نے اپنی نئی فلم کی ٹیم کیخلاف ایف آئی آر پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار منوج باجپائی نے گھوس خور پنڈت کی ٹیم اور اسکے ہدایتکار نیراج پانڈے کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی اور کہا کہ یہ کسی کمیونٹی کے خلاف بیان نہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مظاہرین نے نیٹ فلکس پر بھی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور الزام لگایا کہ یہ فلم ہندوؤں اور برہمنوں کو نشانہ بنانے کے ارادے سے بنائی گئی ہے۔

اسی طرح اندور میں انتہا پسندوں نے احتجاج کرتے ہوئے نیٹ فلکس اور منوج باجپائی کے پتلے جلائے۔

انتہا پسند تنطیم پرشورام سینا کے ارکان نے دھمکی دی کہ اگر فلم پر پابندی نہ لگی تو منوج باجپائی اور نیراج پانڈے کے چہرے سیاہ کیے جائیں گے۔
تنازع کیا ہے؟

گھوس خور پنڈت ایک تھرلر فلم ہے جس میں منوج باجپائی ایک کرپٹ پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس کی عرفیت ’’پنڈت‘‘ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-04/1553315_075503_updates.jpg
منوج باجپائی کی نئی فلم ٹیزر ریلیز ہوتے ہی شدید تنازع کا شکار ہوگئی

ٹیزر میں منوج باجپائی کے کردار ’’ایک کرپٹ پولیس افسر‘‘ کا تعارف کرایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مظاہرین کا کہنا ہے کہ فلم نے ’’پنڈت‘‘ لفظ کو ’’گھوس خور‘‘ (رشوت خور) کے ساتھ جوڑ کر برہمن برادری کو بدنام کیا ہے۔

نیرج پانڈے نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کسی برادری کے خلاف نہیں۔ فلم کے تمام پروموشنل مواد، بشمول پہلا ٹیزر ہٹا دیا گیا ہے۔

ادھر لکھنؤ میں فلم کے ساز کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں مذہبی اور ذات پات کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: فلم پر تنازع، اداکار منوج باجپائی کے پتلے نذر آتش، منہ کالا کرنے کی دھمکیاں