slotcosino Publish time 2026-2-13 05:27:09

ذہنی سکون، اندرونی اطمینان اولین ترجیح ہیں، تارا سوتاریا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554214_8152868_TaraSutaria_updates.jpg

بالی ووڈ اداکارہ تارا سوتاریا نے ذہنی سکون اور اندرونی اطمینان کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ اداکارہ نے بوائے فرینڈ ویر پہاڑیا سے بریک اپ کی خبروں پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عوامی زندگی کے دباؤ کے باوجود ذہنی سکون اور اندرونی اطمینان کو اولین ترجیح بنایا ہوا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک کامیابی کا اصل مطلب شہرت یا بیرونی عوامل نہیں بلکہ اندرونی سکون، خود شناسی اور چند قریبی لوگوں کی محبت ہے۔

بھارتی میڈیا میں تسلسل سے تارا سوتاریا اور ویر پہاڑیا کی علیحدگی کے دعوے سامنے آئے ہیں تاہم فریقین نے ان خبروں کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔

یاد رہے کہ معاملے کو مزید ہوا اے پی ڈھلون کے کنسرٹ کی وائرل ویڈیوز نے دی، جن میں ویر پہاڑیا کے تاثرات پر انٹرنیٹ صارفین نے ردعمل دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور قیاس آرائیوں کے بعد دونوں نے غلط معلومات اور ایڈیٹ شدہ کلپس پر تنقید کی، ویر پہاڑیا نے سوشل میڈیا پر درست ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں درج کیا ’سچ ہمیشہ جیتتا ہے، جو میڈیا کبھی نہیں دکھائے گا‘

جوڑے نے جولائی 2025ء میں اپنے رشتے کو عوامی طور پر ظاہر کیا تھا، تارا سوتاریا 19 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم ٹاکسک میں دکھائی دیں گی۔
Pages: [1]
View full version: ذہنی سکون، اندرونی اطمینان اولین ترجیح ہیں، تارا سوتاریا