slotcosino Publish time 2026-2-13 06:03:47

نوجوان نسل 70 سالہ شخص کو ہیرو نہیں دیکھنا چاہتی، عمران خان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554196_4159195_ImranThreeKhans_updates.jpgفائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار عمران خان نے نوجوان نسل کی پسندیدگی کے تناظر میں فلم انڈسٹری کے 3 بڑے سپر اسٹارز ’خانز‘ کو ہدف تنقید بنالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں 43 سالہ عمران خان نے کہا کہ تین بڑے سپر اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامرخان نے 3 دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ان تینوں اداکاروں کو اپنے کرداروں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، نوجوان نسل 70 سالہ شخص کو ہیرو نہیں دیکھنا چاہتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-04/1553336_113755_updates.jpg
بالی ووڈ میں اقربا پروری کا مسئلہ ہمیشہ موجود رہا ہے، عمران خان

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اقربا پروری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ ہمیشہ موجود رہا ہے۔ فلمی خاندان ہمیشہ بالی ووڈ کی فلمی صنعت کا حصہ رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ انہیں سمجھنا ہوگا کہ ایک عمر کے بعد مرکزی ہیرو کے کردار ناظرین خاص طور پر نوجوان نسل کےلیے پرکشش نہیں رہتے ہیں۔

اُن کاکہنا تھا کہ نوجوان نسل اپنی عمر اور تجربات سے مطابقت رکھتی کہانیوں اور کرداروں کے ساتھ خود کو زیادہ جڑا ہوا محسوس کرتی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہی چیز اس بات کا فطری تقاضا ہے کہ سنیما میں جنریشن تبدیلی آئے، تینوں خانز کی شہرت اور وراثت بے مثال ہے مگر عمر کے ساتھ کرداروں اور اسٹارڈم کا بدلنا ناگزیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں خانز کو اب فلموں میں ہیرو کے بجائے معاون یا مختلف نوعیت کے کرداروں کی طرف بڑھنا ہوگا اور یہی چیز موثر ثابت ہوگی۔

اداکار کی یہ گفتگو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خانز کو باکس آفس پر ملے جلے نتائج کا سامنا ہے، یہی بات ناظرین کی ترجیحات کی عکاسی کرتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: نوجوان نسل 70 سالہ شخص کو ہیرو نہیں دیکھنا چاہتی، عمران خان