slotcosino Publish time 2026-2-13 06:43:08

بھارت سے پاکستان آ کر شادی کرنے والی خاتون کی ملک بدری روک دی گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1555901_6428472_sarbajet_updates.jpg

حکومت پاکستان نے بھارت سے پاکستان آ کر شادی کرنے والی خاتون سربجیت کور کی ملک بدری روک دی۔

سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے اپنا نام نور فاطمہ رکھ لیا ہے اور اسے دارالامان سے اس کے شوہر ناصر حسین کے گھر پہنچا دیا گیا۔

واضح رہے کہ سربجیت کور بھارتی پنجاب کے ضلع کپور تھلہ کی رہائشی ہے، نومبر 2025 میں گورو نانک دیو جی کی 556 ویں جنم سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں سکھ یاتریوں کے ایک بڑے جتھے کے ساتھ پاکستان آئی تھی۔

سربجیت کور کا ویزہ 13 نومبر 2025 کو ختم ہو گیا تھا لیکن وہ بھارت واپس نہیں گئی۔

پاکستان میں قیام کے دوران اس نے اسلام قبول کیا اور پاکستانی شہری ناصر حسین سے نکاح کرنے کے بعد اپنا نام نور فاطمہ رکھ لیا۔

4 جنوری کو ننکانہ صاحب کے قریب پہرے والی گاؤں سے پولیس نے سربجیت کور اور ان کے شوہر ناصر حسین کو گرفتار کیا اور سربجیت کور کو بھارت ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: بھارت سے پاکستان آ کر شادی کرنے والی خاتون کی ملک بدری روک دی گئی