حدیقہ کیانی کا گیت کاپی کرکے چاہت فتح نے بسنت کا گانا بنادیا، صارفین کے دلچسپ تبصرے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553584_5994911_cahat_updates.jpgاسکرین گریب/ یوٹیوب چاہت فتح علی خانمزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے بسنت کی مناسبت سے نیا گانا ریلیز کردیا۔
چاہت فتح علی خان کے نئے گانے کے بول بندے باریاں ہیں، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کی گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ حدیقہ کیانی پلیز اس بندےپر ہتک عزت کا مقدمہ کرو۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ میں نے کیا سن لیا؟‘ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اس نے قسم کھائی ہے کہ رنگ میں بھنگ ڈالنی ہے۔
Pages:
[1]