slotcosino Publish time 2026-2-13 07:24:07

احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-06/1553849_1488751_ahsan_updates.jpg

پاکستان کے احسن رمضان نے ایرانی کیوئسٹ کو شکست دیکر ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

قطر میں ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان کے احسن رمضان اور ایران کے شاہین سبزی کے درمیان کھیلا گیا۔

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکریٹری نوید کپاڈیہ نے بتایا کہ ایشین انڈر 21 جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل یکطرفہ رہا جہاں پاکستان کے احسن رمضان اور ایران کے شاہین سبزی مدمقابل تھے، احسن رمضان نے 57، 65 اور 54 کے شاندار بریک کے ساتھ ایرانی حریف کو با آسانی ہرایا۔


احسن رمضان نے 4-1 فریم سے کامیابی حاصل کرکے ایشین انڈر 21 کا ٹائٹل اپنے نام کیا، پاکستانی کیوئسٹ کی کامیابی کا اسکور 30-79، 22-59، 15-119، 44-72 اور 84-44 رہا۔

احسن رمضان نے سیمی فائنل میں بھی ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی تھی۔
Pages: [1]
View full version: احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی