slotcosino Publish time 2026-2-13 07:24:08

انسٹاگرام پر وائرل انفلوئنسر جڑواں بہنیں اے آئی سے تیار کردہ نکلیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553521_1117115_7_updates.jpg
فائل فوٹوز

انسٹاگرام پر مقبول انفلوئنسر جڑواں بہنوں کے فالوورز کی تعداد تقریباً تین لاکھ تک پہنچ چکی ہے تاہم یہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ نکلیں۔

Itsvaleriaandcamila نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ نے گزشتہ دو ماہ کے دوران غیر معمولی ظاہری شکل کے باعث خاصی توجہ حاصل کی، یہ اے آئی سے تیار کردہ کردار خود کو حقیقی قرار دیتے رہے اور ایک جسم میں جڑے دو الگ سروں اور چہروں کے ساتھ نظر آئے۔

اکاؤنٹ پر یہ دعویٰ کیا جاتا رہا کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی کے لمحات شیئر کر رہی ہیں، جن میں سیر و تفریح، لباس کی جھلکیاں اور ڈیٹنگ سے متعلق اپ ڈیٹس شامل ہیں۔

دسمبر 2025 میں انسٹاگرام جوائن کرنے کے بعد اب تک اس اکاؤنٹ پر 100 سے زائد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا چکی ہیں۔

حال ہی میں ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران ویلیریا اور کیمیلا نے دعویٰ کیا کہ ان کے معدے الگ الگ ہیں اور بعض اوقات انہیں مختلف اوقات میں بھوک اور پیاس لگتی ہے، انہوں نے کہا کہ سب کچھ باہمی تعاون سے چلتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-01-26/1313911_111527_updates.jpg
پیدائش کے وقت جدا ہونے والی جڑواں بہنیں 19 برس بعد ڈرامائی انداز میں مل گئیں

کیا آپ نے بالی ووڈ کی اداکارہ ہیما مالنی کی 1972 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’سیتا اور گیتا‘ یا پھر اداکار سلمان خان کی 1977 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جوڑوا‘ دیکھی ہے؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

محبت اور تعلقات سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ایک ہی شخص کے ساتھ ڈیٹ کرتی ہیں۔

تاہم انہوں نے اے آئی ہونے کے شبہات پر کیے گئے سوالات کا براہِ راست جواب نہیں دیا، بعض صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا یہ اکاؤنٹ مصنوعی ذہانت سے بنایا گیا ہے یا لوگ واقعی اسے حقیقت سمجھ رہے ہیں۔

بعد ازاں معروف اے آئی پرامپٹ انجینئر اینڈریو ہلبرٹ نے تصدیق کی کہ یہ انفلوئنسر جڑواں بہنیں دراصل اے آئی سے تیار کردہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹ چلانے والے صارف نے زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک مکمل کہانی تخلیق کی۔

اینڈریو ہلبرٹ کے مطابق جڑواں بہنوں کی حد سے زیادہ سجی سنوری اور بے عیب شکل میڈیا کے تصورِ حسن کی عکاسی کرتی ہے جو حقیقت سے بہت دور ہے۔

انہوں نے مختلف تصاویر اور ویڈیوز میں جسمانی اعضا کے سائز میں فرق کی نشاندہی بھی کی۔
Pages: [1]
View full version: انسٹاگرام پر وائرل انفلوئنسر جڑواں بہنیں اے آئی سے تیار کردہ نکلیں