اندازہ ہے کہ پاکستان کو ہرانا مشکل ہے: نیدر لینڈز بیٹر میکس او ڈاوڈ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-06/1553811_3305630_Max-ODowd--Netherlands-batter_updates.jpgنیدر لینڈز کے بیٹر میکس او ڈاوڈ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیانیدرلینڈز کے بیٹر میکس او ڈاوڈ نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان کو ہرانا مشکل ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پریس کانفرس میں میکس او ڈاوڈ نے کہا ہے کہ ماضی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی میں اتار چڑھاؤ رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیاری مکمل ہے اور ہمارے کھلاڑیوں نے سری لنکا کی کنڈیشنز کے لیے مختلف وینیوز پر ٹریننگ کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546147_110646_updates.jpg
نیدرلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نیدرلینڈز نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کل کے میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا پاکستان مضبوط ٹیم ہے ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان کو ہرانا مشکل ہے اور ہم نے ایک مضبوط ٹیم کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔
میکس او ڈاوڈ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کیا ہے، یہ ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے اور ہمارا فوکس اپنے کھیل پر ہے کہ ہم نے اچھا کھیلنا ہے۔
Pages:
[1]