slotcosino Publish time 2026-2-13 08:03:05

نیپال: معذور شخص نے مسجد کا دفاع کر کے بہادری کی مثال قائم کر دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-03/1552953_5814153_1_updates.jpg
—تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

نیپال میں ایک ٹانگ سے معذور مسلمان شخص نے مسجد کا دفاع کر کے بہادری کی مثال قائم کر دی۔

نیپال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ایک ٹانگ سے معذور مسلمان شخص کو ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ کے سامنے ڈٹ کر مسجد کا دفاع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ ملک میں ہونے والی ایک ہندو مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا، جو بعد ازاں پُرتشدد صورت اختیار کر گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549624_113451_updates.jpg
’اگر سو گئے تو اسرائیلی آبادکار گھر جلادیں گے،‘ فلسطینی گاؤں خوف کے سبب خالی ہونے لگا

مقبوضہ مغربی کنارہ فلسطینی گاؤں راس عین العوجہ دریائے اردن کی وادی میں واقع ایک قدیم بدوی چرواہا بستی تھی، اسرائیلی آبادکاروں کے مسلسل تشدد، دھمکیوں اور وسائل کی بندش کے باعث تقریباً خالی ہو چکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تفصیلات کے مطابق مشتعل ہجوم نے ایک مسجد کو نشانہ بنانے اور اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی، تاہم مقامی مسلمان شخص نے تنِ تنہا ان عناصر کے سامنے کھڑے ہو کر مسجد کو بچانے کی کوشش کی۔

ایک ٹانگ سے معذور ہونے کے باوجود اس شخص نے خود کو انسانی ڈھال بنا کر ہجوم کا سامنا کیا اور حملہ آوروں کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی۔

اس دلیرانہ اقدام نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو جذباتی کر دیا ہے، جہاں صارفین اس شخص کو جرأت، حوصلے اور ایمان پر خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: نیپال: معذور شخص نے مسجد کا دفاع کر کے بہادری کی مثال قائم کر دی