کیا بادام کھانا ڈیمنشیا کا خطرہ کم کرسکتا ہے؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555504_1763709_7_updates.jpg— فائل فوٹو
بادام ایک گری دار میوہ ہے جسے صحت کے لیے کثیر فوائد کا حامل سمجھا جاتا ہے مگر کچھ لوگ کیلوریز کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے بادام کھانے سے گریز کرتے ہیں۔
اب ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بادام آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے اور ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ماہرینِ صحت کے مطابق بادام اومیگا 6 فیٹی ایسڈز، مونو سیچوریٹڈ فیٹس، فائبر، وٹامن ای اور پولی فینول سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ غذائی اجزاء خون کی شریانوں کی صحت کو بہتر بنانے اور سوزش کو کم کرنے سے منسلک ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-24/1434486_114040_updates.jpg
بادام کو چھلکے کے ساتھ کھانا زیادہ مفید ہوتا ہے، ماہرین
یہ ایک اہم مخمصہ ہے اور اکثر اسے نظر انداز بھی کیا جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ دماغی صحت کے لیے خون کی نالیوں کا بہتر انداز میں کام کرنا بہت ضروری سمجھا جاتا ہے اور جسم میں خون کا مناسب بہاؤ ڈیمنشیا اور دیگر اعصابی حالات کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق بادام میں پائے جانے والے پولیفینول بائیو ایکٹیو مرکبات سوزش کو کم کرنے کے کے لیے اثر انداز ہوتے ہیں اور یہ مرکبات گٹ مائیکرو بائیوم کی بھی حمایت کرتے ہیں جو دماغ کی مجموعی صحت سے تیزی سے منسلک ہوتے جا رہے ہیں۔
علاوہ ازیں بادام میں ارجنائن نامی ایک امینو ایسڈ ہوتا ہے جو نائیٹرک آکسائیڈ پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے اور نائیٹرک آکسائیڈ خون کی نالیوں کو پھیلانے میں مدد دے کر انہیں لچکدار اور صحت مند رکھتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
Pages:
[1]