عالمی جریدے نے افغان طالبان کو عالمی سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دے دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-30/1551791_6611486_10_updates.jpg—فائل فوٹو
عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے سرحد پار دہشت گردی پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے افغان طالبان کو عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
یوریشیا ریویو اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹس کے مطابق افغانستان میں القاعدہ، ٹی ٹی پی سمیت 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-27/1550823_022905_updates.jpg
افغان عوام اور عالمی برادری نے افغان طالبان کے تعزیری ضابطہ کو مسترد کردیا
اقوام متحدہ میں افغانستان کے انسانی حقوق کے نمائندے رچرڈ بینیٹ نے نئے قانون کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جریدے کے مطابق افغانستان سے پھیلنے والی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، جبکہ پاکستان فرنٹ لائن ریاست کے طور پر دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی دہشت گردوں کی سرپرستی عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی ہے، تاہم اس کے باوجود یہ پالیسی خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔
Pages:
[1]