معدے، دماغ اور دل کی صحت کیلئے مفید چھوٹا سا پھل بلیوبیری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555564_4711957_GAZA-new_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔بلیوبیریز جو ایک چھوٹا سا سپر فروٹ ہے یہ معدے، دماغ اور دل کی صحت پر بڑا مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے سامنے آنے والی ایک بڑی تحقیق کے مطابق بلیوبیری بہترین اور مزیدار پھل ہے اور یہ معدے، دماغ اور دل کی صحت بہتر بنانے کے لیے مفید ہے۔
تحقیق کے مطابق بلیوبیری خون کی نالیوں کے افعال میں بہتری، آنتوں میں مفید بیکٹیریا کی تبدیلیوں اور یادداشت کو بہتر بنانے میں انتہائی مفید ہے۔
ماہرین نے ایک طویل عرصے سے بلیوبیری کھانے کی ہدایت کرتے رہے ہیں۔ ہر سال برطانوی شہری 57,000 ٹن چھوٹے پھل کھاتے ہیں جو 23 اولمپک سائز کے سوئمنگ پولز بھرنے کے لیے کافی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1545995_093932_updates.jpg
بلیوبیری یا امرود: وٹامن سی کا اصل پاور ہاؤس کونسا پھل ہے؟
وٹامن سی انسانی صحت کے لیے نہایت اہم غذائی جز ہے جو قوتِ مدافعت، جِلد کی صحت اور جسمانی تندرستی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر زندہ خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے اور زخم بھرنے میں مدد دیتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
برطانیہ کے کسان ملک بھر میں استعمال ہونیوالے بیریز میں سے تقریباً ایک تہائی پیدا کرتے ہیں۔ جو کہ زیادہ تر دہی پر چھڑکنے، مافن میں بیک کی گئی اشیا یا پھر رنگین پھلوں کے سلاد میں سجائے جاتے ہیں۔ بلیوبیری اصل میں برطانیہ کی مقامی پیداوار نہیں ہے۔
دراصل یہ پہلی بار 1952 میں برطانیہ لائی گئی تھیں اور صرف 1990 کی دہائی میں سپر مارکیٹ کی شیلفس پر متعارف ہوئیں، جس سے یہ بات اور بھی زیادہ متاثر کن ہو جاتی ہے کہ یہ ملک کے پسندیدہ پھلوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔
ان دنوں معروف برطانوی کمپنی مارکس اینڈ اسپینسر کو سیب اور ناشپاتی کے مقابلے میںبلیوبیریز کی فروخت سے زیادہ آمدنی ہوتی ہے۔ جبکہ سپر مارکیٹ حریف آلڈی میں بلیوبیری کے پیکٹ اورنج کے بیگز سے تین گنا زیادہ فروخت ہوتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-30/1495870_013232_updates.jpg
صحت مند زندگی کیلئے وزن گھٹانے والے سپرفوڈز کون سے ہیں؟
سپرفوڈز وزن گھٹانے میں مدد دیتے ہیں اور اچانک کھانے کی خواہش کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
برطانیہ میں بلیوبیری کی فروخت پچھلے تین سالوں میں 40 فیصد بڑھ گئی ہے۔ اس رجحان کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ اگر یہ رفتار اسی طرح برقرار رہی تو اس عشرے کے آخر تک سالانہ ایک ارب پاؤنڈ سے زیادہ بلیوبیریز پر خرچ کیا جائیگا۔
ورلڈ پینل کے مطابق جو 30,000 برطانوی خاندانوں کی خریداری کی نگرانی کرتا ہے کا کہنا ہے کہ یہ پھل خاص طور پر 55 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں زیادہ مقبول ہے۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
Pages:
[1]