slotcosino Publish time 2026-2-13 09:18:58

افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے، پاکستان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1555994_3097795_%D8%AC%D8%AC_updates.jpgفائل فوٹو

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے، وہاں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر تشویش ہے۔

سلامتی کونسل میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں 80 بے گناہ پاکستانی جاں بحق ہوئے، ان حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے افغان سرزمین استعمال کی گئی۔

عاصم افتخار نے کہا کہ طالبان افغان زمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران اور خواتین کے حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا۔
Pages: [1]
View full version: افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے، پاکستان