slotcosino Publish time 2026-2-13 09:21:05

چیک باؤنس کیس، راجپال یادیو کو گرفتاری دینے کا حکم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-03/1553076_5523744_Rajpal-yadav_updates.jpgراجپال یادیو - فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو چیک باؤنس کیس میں تصفیہ کی رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر مشکل میں پھنس گئے۔ نئی دہلی ہائی کورٹ نے کامیڈین کو گرفتاری دینے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے راجپال یادیو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی واپس لے لی۔

عدالت نے اداکار کو ہدایت کی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔
دہلی ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ اداکار نے بار بار تصفیہ کی رقم کی ادائیگی کے حوالے سے دیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد سزا کی معطلی جاری رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-02-16/1442111_092259_updates.jpg
راجپال یادیو نے کن پاکستانی اداکاروں کو فن کا بادشاہ قرار دیا؟

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو بھی پاکستانی لیجنڈز عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جسٹس سوارنا کانتا شرما نے ریماکس دیے کہ عدالت نے تنازع کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کےلیے درخواست گزار کو طویل عرصے تک کافی رعایت دی۔

عدالت نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا جون 2024 سے معطل کی گئی تھی تاکہ تصفیہ ممکن ہو سکے، لیکن بعد کے عدالتی احکامات میں کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔

عدالت نے نوٹ کیا کہ واضح ٹائم لائنز دیے جانے کے باوجود اداکار کئی کروڑ روپے کی ادائیگی میں ناکام رہے۔ حتیٰ کہ ڈیمانڈ ڈرافٹس اور قسطوں کے شیڈول کے ذریعے وعدہ کی گئی جزوی ادائیگیاں بھی مقررہ وقت میں جمع نہیں کروائی گئیں۔

مزید برآں عدالت نے ڈیمانڈ ڈرافٹس میں تکنیکی یا ٹائپوگرافیکل غلطیوں کے جواز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دلائل اعتماد پیدا نہیں کرتے، خاص طور پر اس مسلسل ڈیفالٹ کے تناظر میں۔ کوئی درخواست وضاحت یا اصلاح کے لیے دائر نہیں کی گئی، اور عدالت کو بار بار ادائیگی کی تیاری کے بارے میں بتایا گیا، لیکن ہر بار نئی تاریخ مانگی گئی اور عمل درآمد نہیں ہوا۔
Pages: [1]
View full version: چیک باؤنس کیس، راجپال یادیو کو گرفتاری دینے کا حکم