slotcosino Publish time 2026-2-13 09:21:06

’منی اسٹروک‘ کی 7 علامات جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہئیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554778_152650_News5_updates.jpg
—فائل فوٹو

’منی اسٹروک‘ (عارضی فالج) جسے ٹرانزینٹ اسکیمک اٹیک (TIA) کہا جاتا ہے، دماغ تک خون کی فراہمی میں عارضی رکاوٹ کے باعث ہوتا ہے۔

اگرچہ اس فالج سے مستقل نقصان نہیں ہوتا مگر یہ آنے والے بڑے فالج کی سخت وارننگ قرار دیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق عارضی فالج کی علامات چند منٹوں میں یا 24 گھنٹوں کے اندر ختم ہو سکتی ہیں لیکن اِسے نظرانداز کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکی اسٹروک ایسوسی ایشن کی جانب سے ’منی اسٹروک‘ کو ایک طبی ایمرجنسی قرار دیا گیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے اعداد و شمار کے مطابق 2021ء میں دنیا بھر میں فالج کے تقریباً 9 کروڑ 38 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 1 کروڑ 19 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے۔
منی اسٹروک کی 7 اہم علامات: https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-02/1552662_025747_updates.jpg
وزن کم کرنے میں مددگار سبزی بیہہ کے صحت پر حیران کن طبی فوائد

بیہہ (لوٹس روٹ) ایک غذائیت سے بھرپور سبزی ہے جو تیزی سے وزن کم کرنے اور صحت پر بے شمار طبی فوائد ہونے کے سبب مقبول ہو رہی ہے۔ فائبر، وٹامن سی اور پوٹاشیم سے بھرپور یہ سبزی ناصرف کم کیلوریز رکھتی ہے بلکہ مجموعی صحت کے لیے بھی مفید سمجھی جاتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
چہرے کا اچانک ٹیڑھا ہونا:

ایک طرف سے چہرے کے پٹھوں کا کمزور ہونا یا لٹک جانا، مسکرانے پر دونوں طرف یکساں حرکت نہ ہونا۔
بازو یا ٹانگ میں کمزوری:

بازو یا ٹانگ کا اچانک سن ہونا، کمزوری کے باعث ایک طرف کے بازو یا ٹانگ کو نہ اٹھا پانا۔
بولنے میں دقت:

آواز کا لڑکھڑانا، الفاظ ٹھیک طرح ادا نہ کر پانا یا بات سمجھنے میں مشکل محسوس کرنا۔
نظر کی خرابی:

اچانک دھندلا دکھائی دینا، ڈبل نظر آنا یا آنکھ کے سامنے پردہ سا آ جانا۔
چکر یا توازن کا بگڑنا:

شدید چکر آنا، زمین کے گھومنے کا احساس ہونا، چلنے یا کھڑے ہونے میں دشواری محسوس کرنا یا متلی یا قے کا آنا۔
ہم آہنگی میں مسئلہ: https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-30/1551746_021211_updates.jpg
ہینگ کیا ہے؟ اس کے فوائد، استعمال، نقصانات کیا ہیں؟

’آیورویدک‘ طب میں ہیِنگ کو ہاضمہ بہتر بنانے، سانس کے امراض اور بعض دیگر بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

لڑکھڑاہٹ، سیدھا نہ چل پانا، یا سادہ کاموں میں عدم توازن محسوس کرنا۔
الجھن یا نگلنے میں مشکل:

اچانک تذبذب کی کیفیت کا بڑھ جانا، بات نہ سمجھ پانا یا پانی و خوراک نگلنے میں دقت محسوس کرنا۔
بچاؤ کے لیے اہم ہدایت

اگر یہ علامات ظاہر ہوں اور چند منٹوں میں ختم ہو جائیں تو فوراً اسپتال پہنچیں، طبی ماہرین کے مطابق منی اسٹروک کے بعد 48 گھنٹوں میں بڑے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
احتیاطی تدابیر

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’منی‘ یا ’میجر‘ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے بلڈ پریشر کا قابو میں رہنا، جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کا کم ہونا، ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات کا استعمال کرنا، صحت مند غذا کا استعمال اور باقاعدہ ورزش کرنا لازمی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ’منی اسٹروک‘ کی 7 علامات جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہئیں