slotcosino Publish time 2025-10-15 18:21:06

تاریخ میں پہلی بار امریکا دنیا کے 10 طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست سے باہر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519687_55175_5_updates.jpgفائل فوٹو

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی میں پہلی بار امریکی پاسپورٹ ٹاپ 10 فہرست سے باہر ہوگیا۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس (Henley Passport Index) کی تازہ رپورٹ کے مطابق امریکا 12ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، اس فہرست میں ممالک کو ان کے شہریوں کے لیے بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول سہولت والے ممالک کی تعداد کے لحاظ سے ترتیب دیا جاتا ہے۔

درجہ بندی میں اس وقت سنگاپور 193 ممالک میں ویزا فری رسائی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر اور جاپان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519687_8564614_Untitled-2_updates.jpg

دوسری جانب امریکی شہریوں کو 227 میں سے صرف 180 ممالک میں بغیر ویزا کے داخلے کی اجازت ہے، رپورٹ کے مطابق امریکی پاسپورٹ کی کمزوری کی ایک بڑی وجہ مختلف ممالک کی سفری پالیسیوں میں تبدیلی ہے، 2014 میں امریکا اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھا، جبکہ رواں سال جولائی تک وہ بمشکل ٹاپ 10 میں شامل تھا۔

اپریل میں برازیل نے امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہریوں کے لیے ویزہ فری داخلے کی سہولت واپس لے لی، جبکہ چین نے یورپی ممالک جیسے جرمنی اور فرانس کے لیے ویزہ فری سہولت متعارف کرائی، مگر امریکا اس فہرست میں شامل نہ ہوسکا۔

اسی طرح پاپوا نیو گنی اور میانمار کی نئی داخلہ پالیسیوں نے بھی امریکا کی پوزیشن کو متاثر کیا، جبکہ صومالیہ کے نئے ای ویزا سسٹم اور ویتنام کی جانب سے امریکی شہریوں کو ویزہ فری سہولت نہ دینے نے اس کمی کو مزید بڑھا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-04/1457288_095356_updates.jpg
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ والا ملک آئر لینڈ قرار، پاکستان کا نمبر کیا؟

پاسپورٹس کی عالمی درجہ بندی کرنے والی معروف تنظیم نوماڈ کیپیٹلسٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آئر لینڈ نے دنیا کے سب سے طاقت ور پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جہاں امریکا اور برطانیہ کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے، وہیں چین نے نمایاں ترقی کی ہے، 2015 میں چین کا نمبر 94 واں تھا، مگر 2025 میں یہ بڑھ کر 64 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، یعنی چین نے گزشتہ 10 سال میں 37 مزید ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کی۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات (UAE) نے گزشتہ دہائی میں شاندار پیش رفت کی ہے اور 42 ویں پوزیشن سے بڑھ کر اب 8ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، ایک وقت میں دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ سمجھے جانے والا برطانوی پاسپورٹ بھی اب اپنی کم ترین سطح پر ہے، جولائی سے اب تک وہ چھٹی سے 8 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

فہرست کے نچلے حصے میں افغانستان بدستور سب سے کمزور پاسپورٹ قرار پایا ہے، جس کے شہری صرف 24 ممالک میں بغیر ویزا کے جا سکتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: تاریخ میں پہلی بار امریکا دنیا کے 10 طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست سے باہر