slotcosino Publish time 2026-2-13 10:00:10

ہفتے میں دو مرتبہ دہی کھانے سے آنت کے کینسر کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہو سکتا ہے، تحقیق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-04/1553330_889479_GAZA-NEW4_updates.jpg

امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے روزانہ کھائی جانے والی ڈیری پروڈکٹ کی نشاندہی کی ہے جو آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق ناشتے میں دہی کھانا آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریا کو بہتر بنا سکتا ہے اور آنتوں کے کینسر کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔

امریکہ میں نوجوان افراد میں آنتوں کے کینسر کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اندازہ ہے کہ 2010بعد سے 2030 تک اس بیماری کی تشخیص کی شرح تقریباً دُگنی ہو جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518288_111314_updates.jpg
کینسر کے مریضوں کیلئے امید افزاء تحقیق

سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کےلیے وائبر یو کالر نامی بیکٹیریا میں ایک ہیپ اے نامی پروٹین دریافت کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بیماری کی بڑھنے کے حوالے سے ماہرین اس کی وجہ جاننے کے لیے تیزی سے تحقیق کر رہے ہیں، جن میں سے ایک نظریہ یہ ہے کہ آنتوں کی اندرونی سطح پر موجود نقصان دہ بیکٹیریا کی طویل عرصے تک موجودگی کینسر کے خلیات کی نشوونما کو متحرک کرتی ہے۔

تاہم اب ہارورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے تحقیق سے پتہ چلایا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ دہی کھاتے ہیں، ان میں بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والے بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-10-22/1403324_100253_updates.jpg
بریسٹ کینسر کیوں ہوتا ہے؟ بچاؤ کیسے ممکن؟

دُکھ بیماری زندگی کا حصہ ہیں، تاہم کچھ موذی بیماریاں ایسی ہیں جو بعض اوقات جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

محققین نے بڑی آنت کے ان کینسر زدہ ٹیومرز کا مطالعہ کیا جو بفیڈوبیکٹیریم نامی بیکٹیریا کی وجہ سے بنتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا عام طور پر فائبر کو ہضم کرنے اور انفیکشن سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

تاہم اگر اس بیکٹیریا کی تعداد حد سے زیادہ ہو جائے تو یہ بڑی آنت میں سوزش پیدا کر سکتا ہے، جو خلیات کو نقصان پہنچاتی ہے اور انہیں بے قابو ہو کر بڑھنے پر مجبور کرتی ہے، جس کے نتیجے میں کینسر ہو سکتا ہے۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
Pages: [1]
View full version: ہفتے میں دو مرتبہ دہی کھانے سے آنت کے کینسر کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہو سکتا ہے، تحقیق