جنوبی وزیرستان میں خسرہ سے 2 بچے جاں بحق
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554132_9617036_Khasra-1_updates.jpg—فائل فوٹو
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وادیٔ شکئی اور سانگہ میں خسرہ سے ایک بچہ اور ایک بچی جاں بحق ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق جاں بحق بچی کے والدین ایم آر ایم ویکسینیشن مہم سے انکاری تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518787_111800_updates.jpg
جنوبی وزیرستان لوئر: رواں سال خسرے کے 850 کیسز رپورٹ
محکمہ صحت کے مطابق بیشتر خسرہ کیسز ویکسین نہ لگوانے کے باعث سامنے آئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محمکۂ صحت نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل کرانے کی ہدایت کی تھی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے یہ بھی بتایا ہے کہ تحصیل شکئی میں خسرہ کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ ہے۔
Pages:
[1]