رمضان المبارک سے قبل کراچی میں آٹا مہنگا ہو گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555479_9188388_06_updates.jpg—فائل فوٹورمضان المبارک سے قبل کراچی میں آٹا مہنگا ہو گیا، شہر میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 140 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
شہرِ قائد میں فائن آٹے کا بھاؤ 10 روپے اضافے سے 160 روپے فی کلو ہے جبکہمحلے کی چکیوں کا آٹا 10 روپے اضافے سے 160 روپے ہو گیا ہے۔
کوئٹہ چائے خانوں نے 50 روپے میں ملنے والا کٹ 10 روپے بڑھا کر 60 روپے کر دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555445_063615_updates.jpg
رمضان سے قبل بلوچستان میں آٹا مہنگا
رمضان المبارک سے قبل بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ایک کلو آٹا 150 روپے تک پہنچ گیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر حافظ عارف نے کہا ہے کہ لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 کے بجائے 2 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، کھلا آٹا 95 کے بجائے 130 اور چکی کا آٹا 150 روپے کلو میں بک رہا ہے۔
حافظ عارف کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ دیکھا جارہا ہے، فائن میدہ 11 ہزار روپے من فروخت ہو رہا ہے۔
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر نے کہا کہ چاول کی قیمت میں بھی 25 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔
Pages:
[1]