slotcosino Publish time 2026-2-13 11:18:05

مضبوط سماجی تعلقات ذہنی صحت کو بہتر بناتے ہیں: تحقیق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-29/1551448_9572301_8_updates.jpg—فائل فوٹو

کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی اور یونیورسٹی لاوال کے محققین کی ٹیم نے سماجی تعلقات اور ذہنی صحت کے درمیان تعلق پر ایک نئی تحقیق کی ہے۔

اس نئی تحقیق میں محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ سماجی تعلقات بوڑھے افراد کی علمی صلاحیت پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں؟

محققین نے کینیڈین لونگیٹیوڈینل اسٹڈی آن ایجنگ (CLSA) میں تقریباً 30 ہزار ایسے شرکاء کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جن کی عمر 45 سے 84 سال تھی۔

انہوں نے 24 مختلف سماجی پہلوؤں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی تحقیق کے نتائج کو اخذ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549037_033609_updates.jpg
مردوں کے مقابلے میں خواتین مصنوعی ذہانت سے زیادہ محتاط رہتی ہیں: نئی تحقیق میں انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو زیادہ خطرناک سمجھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مردوں کے مقابلے میں اے آئی سے زیادہ محتاط رہتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

محققین نے تحقیق کے دوران عمر رسیدہ افراد کی علمی صحت کا اندازہ 3 ڈومینز ایگزیکٹو فنکشن، ایپیسوڈک میموری اور پروزپیکٹیو میموری میں لگایا ہے۔

اس تحقیق میں سماجی تعلقات اور علمی کارکردگی کے درمیان اہم وابستگی پائی گئی۔

تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ متوسط اور مضبوط سماجی ماحول سے تعلق رکھنے والے افراد کی علمی کارکردگی کمزور سماجی ماحول سے تعلق رکھنے والے افراد کی علمی کارکردگی سے بہتر ہے۔

اس تحقیق کی شریک مصنف ڈیوا نیلسن کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق کے نتائج بھی گزشتہ تحقیقات کے نتائج جیسے ہی ہیں۔

اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمزور سماجی تعلقات سگریٹ نوشی، جسمانی بیماریوں اور موٹاپے کی طرح ہی صحت کے لیے خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: مضبوط سماجی تعلقات ذہنی صحت کو بہتر بناتے ہیں: تحقیق