ایشیائی ممالک نے نیپاہ کی وباء کے بعد سرحدوں پر نگرانی سخت کر دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-29/1551480_2539071_News15_updates.jpg—فائل فوٹو
بھارت میں نیپاہ وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ایشیاء کے متعدد ملکوں کے ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد ایشیائی ممالک نے اپنی سرحدوں پر نگرانی سخت کر دی ہے۔
امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق نیپاہ وائرس سے اموات کی شرح 40 سے 70 فیصد تک ہے۔
تائیوان کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہے کہ نیپاہ وائرس کیٹیگری 5 کا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-28/1551169_085847_updates.jpg
بھارت سے نیپاہ وائرس کا پھیلاؤ، پاکستان کا انتباہ، ایڈوائزری بھی جاری
وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز نے بھارت سے جان لیوا نیپا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق انتباہ اور ایڈوائزری جاری کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیپاہ کو ترجیحی خطرناک وائرس قرار دے کر فوری تحقیق کی جائے۔
برطانیہ، نیپال، تھائی لینڈ، تائیوان، میانمار اور سری لنکا نے بھارتی مسافروں کے لیے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیپاہ کی وباء کی موجودگی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
Pages:
[1]