slotcosino Publish time 2026-2-13 11:54:44

صاف پانی مہیا کر کے بیماریوں میں 70 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے: مصطفیٰ کمال

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-28/1551101_4389007_6_updates.jpg
مصطفیٰ کمال— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ماہرین کے مطابق 70 فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے پھیلتی ہیں، صاف پانی مہیا کر دیا جائے تو بیماریوں میں 70 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

اسلام آباد میں مصطفیٰ کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ ہیلتھ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا مریض سے رابطہ تھوڑی دیر کا ہوتا ہے، مریضوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اچھے کاموں کا ثواب مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے، صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا، حکومت کے ساتھ نجی شعبہ بھی صحت کے شعبے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-28/1551074_115235_updates.jpg
سردیوں میں اکثر سر میں درد کیوں ہوتا ہے؟

سر درد بظاہر صرف ایک معمولی سی شکایت ہے لیکن یہ جسم کی طرف سے بھیجا گیا ایک اہم سگنل بھی ہو سکتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا بہترین عمل ہے اور ہیلتھ کیئر انسان کو مریض بننے سے بچانے کا نام ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں اپنے وسائل کے اعتبار سے آبادی کو کنٹرول کرنا ہو گا، ہر سال ملک میں 61 لاکھ بچے پیدا ہو رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بچوں کو 13 بیماریوں کی ویکسینیشن ضرور کروائیں، پاکستان دنیا کے 2 ممالک میں سے ہے جہاں پولیو ختم نہیں ہوا، گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Pages: [1]
View full version: صاف پانی مہیا کر کے بیماریوں میں 70 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے: مصطفیٰ کمال