slotcosino Publish time 2026-2-13 11:57:07

ماہرین نے صحت مند جلد کیلئے ’ہائیڈریشن‘ اور ’موئسچرائزیشن‘ کو بنیاد قرار دے دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-27/1550762_4594500_News1_updates.jpg
---فائل فوٹو

ماہرین امراضِ جلد کا کہنا ہے کہ صحت مند اور چمکدار جلد کے لیے ہائیڈریشن اور موئسچرائزیشن بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ کورین اسکن کیئر نے عوام کو وہ بات سمجھا دی ہے جو ماہرینِ جلد برسوں سے کہتے آ رہے ہیں۔

ماہرینِ جلدی امراض کے مطابق اگر جلد خشک، بے رونق، ڈی ہائیڈریٹڈ، سرخ یا حساس ہو اور اسکن بیریئر کمزور ہو تو کورین اسکن کیئر مصنوعات بہترین نتائج دیتی ہیں۔

ماہرین نے واضح کیا ہے کہ جلد سے متعلق عام مسائل جیسے چہرے کے کچھ حصے سے رنگت کا گہرا ہو جانا، دھوپ سے نقصان، میلازمہ، ایکنی، بڑے اور کھلے مسام اور گہرے ایکنی کے نشانات کے لیے صرف کورین مصنوعات کافی نہیں ہوتیں۔ ان مسائل کے لیے گلائیکولک ایسڈ، کوجک ایسڈ، سیلی سیلک ایسڈ یا ماہرِ جلد کے تجویز کردہ ریٹینوئڈز ضروری ہوتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/magazine/2024-01-27/1314228_111615_updates.jpg
ایلو ویرا چہرے کو نکھارے اور شادابی بڑھائے

کومل زاہد بعض خواتین کے اسکن پر بازار میں موجود... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکن کیئر کی بنیاد کورین مصنوعات سے رکھی جا سکتی ہے مگر اپنے مقامی علاقے کی فضا کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جلدی مسائل کے حل کے لیے اضافی اور مخصوص علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

جلد کو ہائیڈریٹ اور موئسچرائز رکھنے کے آسان طریقے

ماہرین کے مطابق جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لیے درج ذیل طریقے مفید ہیں:

جِلد کی مصنوعات کو ہلکی سے بھاری ترتیب میں لگائیں مثلاً پہلے کلینزنگ، پھر ٹونر، سیرم اور پھر موئسچرائزر کا استعمال کریں۔

سیرم میں ہائیلورونک ایسڈ اور گلیسرین جیسے اجزا کا شامل ضروری ہے کیوں کہ یہ اجزاء جلد کو نمی فراہم کرتے ہیں۔

پوروں کی مدد سے ہلکے ہاتھ کے ساتھ ڈبل کلینزنگ کریں تاکہ قدرتی نمی برقرار رہے۔

الکحل سے پاک ہائیڈریٹنگ ٹونر یا سیرم کا استعمال کریں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550567_112523_updates.jpg
بچوں کی اولادوں کی دیکھ بھال کرنیوالے گرینڈ پیرنٹس سے متعلق نئی تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق اپنے بچوں کی اولادوں کی دیکھ بھال کرنے والے گرینڈ پیرنٹس (دادا دادی اور نانا نانی) کو ذہنی دبائو کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔ بچوں کی اولاد آپکی دولت ہو سکتے ہیں، لیکن باقاعدگی سے نواسہ نواسی یا پوتے پوتیوں کی دیکھ بھال کرنا آپ کی ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

موسم کے مطابق موئسچرائزر لگائیں اور روزانہ کم از کم SPF 50 سن اسکرین کا استعمال کریں۔

پانی زیادہ پئیں، پروٹین، پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل متوازن غذا لیں اور ہفتے میں ایک بار نائٹ ماسک استعمال کریں تاکہ جلد کی مرمت اور نمی بحال ہو سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درست اسکن کیئر کا معمول اپنا کر جلد کو صحت مند اور چمکدار بنایا جا سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ماہرین نے صحت مند جلد کیلئے ’ہائیڈریشن‘ اور ’موئسچرائزیشن‘ کو بنیاد قرار دے دیا