slotcosino Publish time 2026-2-13 11:57:09

موسم سرما وزن کم کرنے کیلئے بہترین کیوں ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-27/1550827_5232678_9_updates.jpg
— فائل فوٹو

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ موسم سرما کے دوران جسمانی سرگرمیوں میں کمی اور چکنائی سے بھرپور کھانوں کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے مگر ماہرین صحت کہ رائے اس سے مختلف ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ 3 اہم وجوہات کی بنا پر موسم سرما وزن کم کرنے کے لیے ایک بہترین موسم ہے۔

پہلی وجہ یہ ہے کہ سردیوں میں انسان کا ہاضمہ مضبوط ہوجاتا ہے یعنی ہاضمہ زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے اور خوراک کو زیادہ بہتر طریقے سے توڑتا ہے۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ جب نظامِ ہاضمہ مضبوط ہوتا ہے تو غذائی اجزاء جسم کے اندر چربی کی صورت میں ذخیرہ ہونے یا بغیر کسی استعمال کے خارج ہوجانے کے بجائے مؤثر طریقے سے جسم میں جذب ہوتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550215_015942_updates.jpg
ماہرین سردیوں میں خواتین کو زیادہ پانی پینے کا مشورہ کیوں دیتے ہیں؟

سردیوں میں ماہرین خواتین کو زیادہ پانی پینے اور موسمی پھل کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تیسری وجہ یہ ہے کہ جب درجہ حرارت کم ہوتا ہے تو وہ تھرموجنیسیس کے عمل کو فروغ دیتا ہے جس کا مطلب ہے کہ انسان کا جسم گرمی پیدا کرنے اور گرم رہنے کے لیے زیادہ کیلوریز جلاتا ہے۔

ماہرین صحت کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اگر موسم سرما کے دوران صحیح ڈائٹ پلان کے ساتھ وزن کم کرنے کی کوشش کی جائے گی تو زیادہ بہتر نتائج ملیں گے۔

ماہرین صحت کے مطابق سردیوں میںموسمی پھل، مختلف غذائیت سے بھرپور سبزیاں اور فائبر سے بھرپور غذا وزن میں کمی کو فروغ دیتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: موسم سرما وزن کم کرنے کیلئے بہترین کیوں ہے؟ ماہرین نے بتا دیا