2 دن بڑے اضافے کے بعد سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-30/1551747_8992743_08_updates.jpg—فائل فوٹو
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ 2 روز میں بڑے اضافے کے بعد آج بڑی کمی کر دی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 35 ہزار 500 روپے کم ہو گئی۔
ساڑھے35 ہزار روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے ہو گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-29/1551458_024541_updates.jpg
سونے کی قیمت میں یکمشت 21 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 30 ہزار 435 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 355 ڈالرز کم ہو کر 5150 ڈالرز فی اونس ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 1106 روپے کمی سے 11 ہزار 69 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 21 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
Pages:
[1]