اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کردی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-31/1552159_3867074_LPG_updates.jpgنوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کردی۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-18/1529581_061654_updates.jpg
اوگرا نے ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں سے زائد فروخت کا نوٹس لے لیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں سے زائد فروخت کا نوٹس لے لیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا،11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2667 روپے 40 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 266 روپے 5 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
Pages:
[1]