عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-30/1551737_70813_4_updates.jpg— فائل فوٹو
رواں سال عالمی سطح پر سونے کی قیمت تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی۔
سونے کی قیمت نے اس ہفتے بین الاقوامی سطح پر پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں اور 5 ہزار 500 ڈالرز فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہاں آج ہم عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہونے کی چند اہم وجوہات پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔
محفوظ اثاثہ
ورلڈ بینک کی ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق جب دنیا میں غیر یقینی صورتِ حال بڑھ جاتی ہے تو سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے کیونکہ سرمایہ کاری کی دنیا میں اسے ایک ’محفوظ اثاثے‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-29/1551458_024541_updates.jpg
سونے کی قیمت میں یکمشت 21 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جب دنیا میں سیاسی بحران یا تجارتی جنگیں شروع ہوتی ہیں تو سرمایہ کار اسٹاک اور کرنسیوں کی قدر میں تیزی سے آنے والے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے گھبراہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔
دنیا کی موجودہ صورتِ حال بھی کچھ اسی طرح کی ہے، سیاسی تناؤ اور دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے دوران لوگ اپنے فنڈز کو سونے میں تبدیل کر رہے ہیں کیونکہ یہ ایک ایسا اثاثہ ہے جو اپنی قدر برقرار رکھتا ہے۔
مرکزی بینکوں میں ذخیرہ اندوزی
امریکی بینک جے پی مورگن کی رپورٹ کے مطابق موجودہ صورتِ حال میں صرف افراد ہی نہیں بلکہ حکومتیں بھی اپنے سونے کے ذخائر میں اضافہ کر رہی ہیں، چین اور بھارت جیسے ممالک کے مرکزی بینک اپنے ذخائر کو بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر سونا خرید رہے ہیں۔
یہ ممالک سونے کے ذخائر میں اضافہ اورامریکی ڈالرز میں کمی کر کے اپنی معیشتوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت روایتی طور پر امریکی ڈالرز میں رکھی جاتی ہے اور حال ہی میں امریکی ڈالر 4 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-28/1551143_035736_updates.jpg
ملک میں سونے کی قیمت کا ایک اور ریکارڈ: فی تولہ ساڑھے 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جب ڈالر سستا ہوتا ہے تو سونا خریدنے کے لیے دیگر ممالک کی کرنسیاں جیسے کہ برطانوی پاؤنڈز استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے سونا سستا ہو جاتا ہے۔
اس لیے مارکیٹ میں سونے کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے اور پھر اس کی قیمت میں قدرتی طور پر اضافہ ہو جاتا ہے۔
شرحِ سود اور افراطِ زر
امریکی فیڈرل ریزرو نے حال ہی میں شرحِ سود کو مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور جب سود کی شرح کم ہوتی ہے تو بچت اکاؤنٹس کم ادائیگی کرتے ہیں۔
اس طرح کی صورتِ حال میں بھی سرمایہ کاروں کے لیے سونا بہت زیادہ پرکشش ہو جاتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی موجودہ غیر یقینی صورتِ حال کے پیشِ نظر سونے کی قیمت میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک سونے کی قیمت 6 ہزار ڈالرز فی اونس تک پہنچ سکتی ہے۔
Pages:
[1]