slotcosino Publish time 2026-2-13 13:15:06

کبوتر 1 لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چین لے اُڑا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554390_504216_3_updates.jpg
مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصویر

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک انوکھے واقعے نے سونے کی مارکیٹ میں افرا تفری پھیلا دی، جب ایک کبوتر زیورات کی دکان سے تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چین اُڑا لے گیا۔

یہ واقعہ ڈیگانا قصبے کی مقامی بلین مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں ایک جیولری شاپ کی بالائی منزل پر کاریگر سونے کے زیورات تیار کرنے میں مصروف تھے۔

تاجروں کے مطابق اچانک ایک کبوتر کام کی جگہ میں داخل ہوا اور چند لمحوں میں نئی تیار کی گئی سونے کی چین چونچ میں دبا کر دکان سے باہر اڑ گیا، قیمتی زیور کو پرندے کے ساتھ اُڑتا دیکھ کر دکاندار اور عملہ حیران رہ گیا جبکہ مصروف بازار میں کچھ دیر کے لیے ہلچل مچ گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-06/1553764_090029_updates.jpg
غذائیت سے بھرپور رنگ برنگی مکئی تیار

ظاہری دلکشی کے ساتھ ساتھ یہ مکئی اینٹی آکسیڈنٹس اور ضروری غذائی اجزا سے بھی بھرپور ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کبوتر مارکیٹ کی عمارت کی چھت پر جا بیٹھا اور کئی منٹ تک وہیں موجود رہا، اس دوران تاجر اور راہگیر بے چینی سے اس کی نقل و حرکت دیکھتے رہے تاکہ چین کو بغیر نقصان کے واپس حاصل کیا جا سکے۔

بعد ازاں چین کبوتر کی چونچ سے پھسل کر چھت پر گر گئی، جہاں سے اسے بحفاظت اٹھا لیا گیا۔

تاجروں نے تصدیق کی کہ سونے کی چین مکمل طور پر محفوظ حالت میں ملی اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
Pages: [1]
View full version: کبوتر 1 لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چین لے اُڑا