slotcosino Publish time 2026-2-13 13:15:08

روبوٹس کی راہبوں کیساتھ مارشل آرٹ کی ٹریننگ، ویڈیو وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555178_3458154_7_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

چین میں روبوٹس نے راہبوں کے ساتھ چینی مارشل آرٹ ’کنگ فو‘ کی ٹریننگ کی۔

یہ حیران کن اور غیر معمولی منظر چین کے صوبے ہینان کے مشہور شاؤلن ٹیمپل میں دیکھنے کو ملا۔

قدیم روایت اور جدید ٹیکنالوجی کے اس نایاب امتزاج نے تیزی سے دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ مبذول کرا لی ہے۔

انسان نما روبوٹس کی راہبوں کے ساتھ شاؤلن کنگ فو کی ٹریننگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انسان نما روبوٹس ٹریننگ کے دوران چینی مارشل آرٹ ’کنگ فو‘ کے سارے اسٹیپس شاندار انداز میں کاپی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553548_031423_updates.jpg
سعودی عرب کا اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

روبوٹس نے ہر اسٹیپ کی بہت احتیاط سے نقل کی، بالکل اسی طرح جیسے ایک انسانی طالب علم اپنے استاد کو دیکھ کر سیکھتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین روبوٹکس کے شعبے کی یہ ترقی دیکھ کر دنگ رہ گئے اور یہ سوال کرتے نظر آ رہے ہیں کہ مستقبل میں اس ترقی کا کیا اثر ہو گا؟

ایک صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حالانکہ شاؤلن کنگ فو کے اسٹیپس بہت مشکل ہیں، اس لیے ان روبوٹس کو اتنے شاندار انداز میں یہ ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھنا واقعی حیرت انگیز ہے۔
Pages: [1]
View full version: روبوٹس کی راہبوں کیساتھ مارشل آرٹ کی ٹریننگ، ویڈیو وائرل