slotcosino Publish time 2026-2-13 13:15:10

البانیہ کی اے آئی ’وزیر‘ کے پیچھے اداکارہ کی اپنی شناخت کے استعمال پر قانونی جنگ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555762_6794677_1_updates.jpg
--فائل فوٹو

البانیہ کی ایک معروف اداکارہ نے حکومت کی جانب سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹ میں ان کے چہرے اور آواز کے استعمال پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اسے استحصال قرار دیا ہے اور عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

البانیہ کے وزیراعظم نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ ایک اے آئی سسٹم، جسے ڈیئیلا (Diella) کا نام دیا گیا ہے، وہ عوامی ٹینڈرز کے نئے پورٹ فولیو کی نگرانی بطور وزیر کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے کرپشن میں کمی لانے میں مدد ملے گی، تاہم اپوزیشن جماعتوں اور ماہرین کی جانب سے اس فیصلے پر تنقید کی گئی اور نظام کی شفافیت اور جوابدہی پر سوالات اٹھائے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-12/1509352_121146_updates.jpg
البانیہ نے کرپشن سے بچنے کے لیے AI-generated وزیر کا مقرر کردیا

البانوی وزیرِ اعظم ایڈی راما نے کہا ہے کہ انہوں نے عوامی ٹینڈرز کی نگرانی کے لیے دنیا کے پہلے AI سے تیار کردہ حکومتی وزیر کا تقرر کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

معروف البانوی اداکارہ انیلا بشا جن کے چہرے اور آواز کو استعمال کر کے ڈیئیلا کا اوتار تیار کیا گیا، انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی شناخت کو اس مقصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

57 سالہ اداکارہ کے مطابق میں نے اس ہفتے کے آغاز میں عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں میری تصویر اور شناخت کے استعمال کو فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میری شناخت اور ذاتی ڈیٹا کا استحصال ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-28/1523574_115546_updates.jpg
البانیہ کی اے آئی وزیر کے ہاں ’83 بچوں کی پیدائش‘ متوقع

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم نے ڈیلا کے ساتھ ایک بڑا قدم اٹھایا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکارہ کے مطابق میں نے ابتدا میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت 2025ء کے اختتام تک میری تصویر کو سرکاری آن لائن سروسز پورٹل پر ایک ورچوئل اسسٹنٹ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم بعد ازاں حکومت کی جانب سے ڈیئیلا کو وزیر بنانے کے اعلان کے بعد ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں کمپیوٹر سے تیار کردہ ان کا ورچوئل کردار پارلیمنٹ سے خطاب کرتا دکھائی دیا۔

اس ویڈیو میں روایتی البانوی لباس میں ملبوس خاتون کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ وہ انسانوں کی جگہ لینے نہیں آئی۔
Pages: [1]
View full version: البانیہ کی اے آئی ’وزیر‘ کے پیچھے اداکارہ کی اپنی شناخت کے استعمال پر قانونی جنگ