پاکستان کا اسپن اٹیک بھارت کیلئے دردِ سر بن گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556079_3626863_5-pakistani-spinners-in-ICC-WC-2026_updates.jpg—فائل فوٹوبھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو ایک مضبوط ہتھیار قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسپنرز بھارتی ٹیم کو مشکلات میں ڈال سکتے ہیں اس لیے محتاط رہنا پڑے گا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابرار احمد، شاداب خان، محمد نواز، صائم ایوب اور عثمان طارق پاکستان کے اسپن اسلحہ خانے میں موجود ہیں اور اگر کولمبو کی کنڈیشنز نے اجازت دی تو اس کو مزید مضبوط بھی کیا جا سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-31/1552169_082301_updates.jpg
پاکستانی اسپنرز کا آسٹریلیا کیخلاف منفرد کارنامہ
لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی تمام 10 وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے لیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نمیبیا کے خلاف میچ میں اسپن کو کھیلنے سے تحفظات بڑھ گئے ہیں جب 5 کھلاڑی اسپنرز کا شکار بنے جبکہ یو ایس اے کے خلاف میچ میں بھی 3 بھارتی بیٹرز اسپنرز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
بھارتی میڈیا نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بلاشبہ فیورٹ ہے لیکن بھارتی ٹیم میں چھوٹی دراڑیں ہیں جنہیں بڑے ٹورنامنٹ میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان کے خلاف میچ میں یہ چھوٹی دراڑیں بڑی ہو سکتی ہیں۔
بھارتی ٹیم کو اسپن کو ڈی کوڈ کرنا ہو گا اس سے پہلے کہ پاکستان بھارتی ٹیم پر غلبہ حاصل کر لے کیونکہ پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں بھارتی بیٹرز کو سلو ڈاؤن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بھارتی بیٹرز کا سلو ڈاؤن ہونا ہی اس میچ میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہو گا۔
Pages:
[1]