پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا بارش کی نذر ہونے کا خدشہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556084_8876167_2_updates.jpg---فائل فوٹو
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 15 فروری کو ہونے والا پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کولمبو میں اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔
پیشگوئی کے مطابق دوپہر اور شام کے اوقات میں بارش کا امکان 55 سے 60 فیصد تک ہے، درجۂ حرارت زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 22 ڈگری رہنے کی توقع ہے، ہواؤں کے ساتھ دن بھر وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دوپہر 1:30 بجے سے شام 6:30 بجے تک بارش کا امکان 55 سے 59 فیصد کے درمیان رہے گا، جو کہ میچ کے مقررہ اوقات سے براہِ راست مطابقت رکھتا ہے، یہ میچ کولمبو کے معروف آر پریما داسا اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556078_085722_updates.jpg
بھارتی اوپنر ابھیشک شرما پاکستان کیخلاف میچ کھیلیں گے یا نہیں؟
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے جس کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم آج رات دہلی سے کولمبو پہنچے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ٹورنامنٹ کے موجودہ پوائنٹس سسٹم کے تحت اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو 1، 1 پوائنٹ دیا جائے گا۔
سری لنکا کے غیر متوقع موسم نے اس بڑے مقابلے پر خطرات کے بادل منڈلا دیے ہیں، اس سے قبل بھی پاکستان کو وارم اپ میچز کے دوران موسم کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دونوں ممالک کے شائقینِ کرکٹ کی نظریں اب موسم پر مرکوز ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ حالات بہتر ہوں تاکہ دنیا بھر کے کرکٹ مداح اس سنسنی خیز مقابلے سے لطف اندوز ہو سکیں۔
Pages:
[1]