تھائی لینڈ: اسکول میں فائرنگ سے خاتون پرنسپل ہلاک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556086_4658080_thai_updates.jpg—تصویر بشکریہ رائٹرز
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان شخص نے اسکول میں فائرنگ کر کے خاتون پرنسپل کو قتل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیٹ یائے شہر میں 18 سالہ ملزم نے اسکول کے اندر فائرنگ کی جس سے خاتون پرنسپل اور ایک طالبہ زخمی ہوئی۔
بعد ازاں اسپتال میں علاج کے دوران خاتون پرنسپل چل بسیں جبکہ طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-28/1495237_014634_updates.jpg
تھائی لینڈ: مارکیٹ میں فائرنگ، 6 افراد قتل، ملزم کی خودکشی
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں مسلح شخص نے مارکیٹ میں فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے۔
شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور کی اسکول میں کسی ٹیچر سے ذاتی رنجش تھی۔
Pages:
[1]