slotcosino Publish time 2026-2-13 17:07:46

بھارت: یوٹیوبر نے فالوورز حاصل کرنے میں ناکامی پر 10 لاکھ کا اسٹوڈیو جلا دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556097_8204093_4_updates.jpg
— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی یوٹیوبر نے فالوورز حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد مایوس ہو کر اپنے اسٹوڈیو کو آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گڑھوا میں ایک 27 سالہ یوٹیوبر ودھایک پرجاپتی نے ہفتے کی رات اپنے گھر میں بنائے اسٹوڈیو کو آگ لگا دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور پڑوسی یوٹیوبر کے خاندان کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔



https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555178_023810_updates.jpg
روبوٹس کی راہبوں کیساتھ مارشل آرٹ کی ٹریننگ، ویڈیو وائرل

چین میں روبوٹس نے راہبوں کے ساتھ چینی مارشل آرٹ ’کنگ فو‘ کی ٹریننگ کی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس واقعے میں 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جل گیا۔

ودھایک پرجاپتی اپنی رہائش گاہ سے فلم ایڈیٹنگ اور ڈیجیٹل ورک اسٹوڈیو چلاتے تھے۔

یوٹیوبر کے پڑوسیوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ودھایک پرجاپتی نے جدید اسٹوڈیو کی تعمیر کے لیے اپنی آبائی زمین بیچ دی تھی اور اُنہیں یوٹیوب اسٹارڈم حاصل کرنے کی امیدیں وابستہ تھیں لیکن جب کئی مہینوں کے بعد بھی وہ فالوورز حاصل نہیں کر سکے تو شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئے۔

پڑوسیوں نے مزید بتایا ہے کہ یوٹیوبر گزشتہ 1 ہفتے سے سب سے الگ الگ رہنے لگا تھا اور پھر ہفتے کی رات تقریباً 10 بجے اس نے خود کو اسٹوڈیو کے اندر بند کر کے اسے آگ لگا دی۔

پڑوسیوں کے مطابق جب ودھایک پرجاپتی کے گھر میں دھواں بھر گیا اور اس کے گھر والے چیخنے لگے تو ان کی چیخیں سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555162_012714_updates.jpg
’بھارتی عوام بہت کاہل ہیں‘: امریکی سیاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی سیاح چارلی ایونز کی بھارتی شہر جے پور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پولیس موقع پر پہنچنے کے بعد ایک طرف کی دیوار توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور یوٹیوبر کے خاندان کو باحفاظت باہر نکال لیا۔

رپورٹ کے مطابق ودھایک پرجاپتی اسٹوڈیو کو آگ لگانے کے بعد مبینہ طور پر پچھلی دیوار سے چھلانگ لگا کر موقع سے فرار ہو گیا تھا اور پھر اس کے رشتے دار اسے اتوار کی صبح تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اب وہ ذہنی مسائل کی وجہ سے زیرِ علاج ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: یوٹیوبر نے فالوورز حاصل کرنے میں ناکامی پر 10 لاکھ کا اسٹوڈیو جلا دیا