slotcosino Publish time 2026-2-13 17:07:49

شیخوپورہ میں 2 پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556099_5326922_Dolphin-Police-Punjab_updates.jpg—فائل فوٹو

شیخوپورہ کے تھانہ صدر کے نزدیک 2 پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ شیخوپورہ میں تھانہ صدر کے علاقے عیسیٰ نگری کے نزدیک پیش آیا۔

ڈکیتی کا شکار ہونے والے دونوں کانسٹیبلز کا تعلق ڈولفن اسکواڈ سے ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546069_030633_updates.jpg
لاڑکانہ: ڈاکوؤں نے 21 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا

ڈاکو پولیس اہلکاروں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پولیس اہلکاروں سے ڈاکو سرکاری رائفل، موٹر سائیکل، وائرلیس سیٹ، 2 موبائل فون اور نقدی چھین کر لے گئے۔

ڈاکوؤں کی شناخت دلاور ڈوگر اور عباس ڈوگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Pages: [1]
View full version: شیخوپورہ میں 2 پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا