slotcosino Publish time 2026-2-13 18:24:50

ہانیہ عامر شو کے دوران جذباتی ہو کر رو پڑیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556118_5257010_9_updates.jpg
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر حال ہی میں ایک شو کے دوران جذباتی ہو کر رو پڑیں۔

انسٹاگرام پر تقریباً 19.6 ملین فالورز رکھنے والی ہانیہ اپنی ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تُو‘ میں بہترین اداکاری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر داد وصول کر رہی ہیں۔

شو کے دوران ہانیہ کے میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ بابر ظہیر نے کہا کہ ہانیہ ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیتی ہیں، کئی مواقع پر جب مجھے ان کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، وہ یقینی بناتی ہیں کہ میرے ساتھ موجود ہوں۔

بابر ظہیر کے جذباتی الفاظ سن کر ہانیہ عامر رونے لگیں اور اپنے آنسو پونچھنے کے لیے انہوں نے ٹشو طلب کیا۔

اس موقع پر ہانیہ عامر نے کہا کہ میں اکثر بغیر وجہ رونے لگتی ہوں، میں بہت جلد جذباتی ہو جاتی ہوں، ایک بار تو محض لوگوں کو خوشی سے ناچتے دیکھ کر مہندی میں بھی رونے لگی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556088_102438_updates.jpg
کیا آپ چاہتی ہیں کہ میں عاصم اظہر کا نام لوں؟ ہانیہ عامر کا پسندیدہ گلوکار سے متعلق سوال پر جواب

ایک مداح نے ہانیہ سے سوال کیا کہ آپ کا پسندیدہ گلوکار کون ہے؟ جس پر اداکارہ نے بےساختہ اور شرارتی انداز میں جواب دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا ہے کہ اپنے جذبات کو دباؤ مت، یہی وجہ ہے کہ بہت سی خواتین جدوجہد کرتی ہیں کیونکہ وہ اپنے احساسات کو چھپاتی ہیں، زیادہ تر خواتین اپنے بچوں، شوہروں اور ساس سسر کو ترجیح دیتی ہیں اور اس وجہ سے اپنے جذبات ظاہر نہیں کرتیں، بعد میں ذہنی اور جسمانی صحت کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، لہٰذا جب چاہیں روئیں، اپنے جذبات کا اظہار کریں اور دوستوں سے بات کریں۔

ہانیہ عامر کے اس جذباتی انداز کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں خالص دل کی حامل خوبصورت روح قرار دیا جا رہا ہے۔

صارفین نے کمنٹس میں ان کی ایمانداری اور جذباتی سچائی کی تعریف بھی کی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ہانیہ عامر شو کے دوران جذباتی ہو کر رو پڑیں