بھارت: خاتون نے نجومی کی باتوں پر یقین کر کے ماں کو قتل کر دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556117_6604247_6_updates.jpgفوٹو — بھارتی میڈیا
بھارت میں ایک خاتون نے نجومی کی باتوں پر یقین کر کے اپنی ماں کو جان سے مار دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع توماکورو میں پیش آیا ہے، متاثرہ خاتون کی شناخت 55 سالہ پشپاوتی کے طور پر ہوئی ہے اور ملزمہ ان کی اپنی بیٹی سچترا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سچترا بھی توماکورو میں ہی اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہے جس کے والد تقریباً 18 ماہ قبل چل بسے تھے، والد کی موت کے بعد وہ ایک نجومی کے پاس گئی جس نے مبینہ طور پر دعویٰ کیا کہ اس کی والدہ نے کالا جادو کیا تھا، جس کی وجہ سے اس کے والد چل بسے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555125_114328_updates.jpg
بھارت: 3 کم عمر بہنوں کی خودکشی، دورانِ تفتیش تہلکہ خیز انکشافات
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں گزشتہ ہفتے بظاہر والدین کی جانب سے آن لائن گیم کھیلنے پر پابندی لگانے پر 3 کم عمر بہنوں نے عمارت کی 9 ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی تھی لیکن اب تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رپورٹ کے مطابق ان دعوؤں پر یقین کرتے ہوئے سچترا اپنی ماں کے گھر گئی اور جب اس کی والدہ سو رہی تھیں تو ان کے منہ پر تکیہ رکھ کر دبا دیا جس سے اس کی والدہ دم گھٹنے سے مر گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ والدہ کا قتل کرنے کے بعد سچترا نے اسے قدرتی موت ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا اور لاش کو جلدی سے ٹھکانے لگانے کے لیے آخری رسومات کے انتظامات بھی شروع کر دیے لیکن گاؤں والوں نے مقتولہ کی لاش پر مشتبہ نشانات دیکھ کر شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور پولیس سے رابطہ کیا تو تفتیش کے دوران حقیقت سامنے آ گئی۔
Pages:
[1]